*جشن جمہوریعہ*
مورخہ,26 جنوری بروز سوموار شام سات بجے” یوم جمہوریعہ ” کے پرمسرت موقعے پر *حاجی اختر حسین کمپلیکس* کمرسالی چیتاڈیہہ گریڈیہہ میں ایک شاندار مشاعرہ و کوی سممیلن “فروغ ادب” گریڈیہہ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس کی صدارت “فروغ ادب” کے سرپرست محمد امجد انصاری صاحب, نے کی اور نظامت شہر کے معروف نقیب وشاعر سرفراز چاند ( سیکریٹری “فروغ ادب”) نے بخوبی انجام دیا !

اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی جانے مانے سماج سیوی اور جے ایم ایم نیتا عالی جناب ارشاد احمد وارث صاحب شامل ہوئے !
مہمان ذیشان میں مالے نیتا شری راجیش سنہا جی صحافی عمران عالم شامل ہوئے !
اور مہمان خاص میں حضرت مولانا شاہ عام نوری صاحب قبلہ, ڈاکٹر صفدر امام صاحب ماسٹر محمد سلیم انصاری ماسٹر محمد طارق انصاری,سلمان رضوی, شامل ہوئے !

جن شعراءاکرام نے اپنا کلام سنایا ان کے اسم گرامی حسب ذیل ہیں ! حافظ ریاض فیصل, تصور وارثی, شمیم اختر شمیم, ڈاکٹر مہیش امن,بی اگست کرانتی جی, سرفراز چاند، نظام الدین ظہوری, صدام حسین صدام, راشد جمیل ,سلیم پرواز جاوید حسین جاوید ، وسیم انصاری وسیم,معراج عالم معراج اور مختار حسینی, نے اپنا اپنا کلام پیش کیا آخر میں صدر محترم نے صدارتی خطاب کیا اور بانی فروغ ادب کی جم کر تعریف کی انہوں نے کہا کہ مختار حسینی قابِل مبارکباد ہیں ! اس کے بعد مہمان خصوصی ارشاد احمد وارث نے فروغ ادب گریڈیہہ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کیا صحافی عمران عالم نے کہا یوں تو گریڈیہہ میں کئی ادارے ہیں پر صرف خانہ پرتی ہے “فروغ ادب” ہی وہ واحد اردو تنظیم ھے جو ہر موقعے پر پروگرام کیا کرتا ھے اور گریڈیہہ میں اردو کو زندہ رکھا ھے میں فروغِ ادب کی پوری ٹیم مبارکباد پیش کرتا ہوں !اور یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ میں فروغِ ادب کے ساتھ ہر وقت کھڑا ہوں ! شری راجیش سنہا جی نے بھی کہا گریڈیہہ میں فروغِ ادب کے علاوہ اور کوئی ھے ہی نہیں میں نیک خواہشات فروغِ ادب کے ساتھ ھے !
پھر بانی ” فروغ ادب” مختار حسینی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں امجد انصاری اور سلیم پرواز کا بھرپور تعاون رہا !
پروگرام رات دس بجے تک چلا




















