*جشن یوم غالب*
*******************************
مورخہ 27,دسمبر 25 کو بعد نماز مغرب “فروغ ادب” گریڈیہہ کے خازن جاوید حسین جاوید کے دولت کدہ پیسرا بہیار گریڈیہہ میں یوم غالب کے موقعے “فروغ ادب” گریڈیہہ کے زیر اہتمام ایک شعری نشست منقعد کی گئی جس کی صدارت “فروغ ادب“ کے سرپرست الحاج مشکور میکش صاحب نے کی اور بطور مہمان خصوصی جانے مانے سماج سیوی اور مالے نیتا شری راجیش سنہا جی شامل ہوئے !

اور بطور مہمان خاص اولیا مسجد پیسراپہیار کے خطیب و امام حافظ عبدالکریم صاحب شامل ہوئے
نظامت شہر کے معروف شاعر و نقیب سرفراز چاند سیکریٹری “فروغ ادب” نے کی سب سے پہلے یوتھ کانگریس کے نو منتخب عہدےداروں محمد امام الدین,بلال حسینی,اور محمد سہیل,کو مالا پہنا کر اعزاز دیا گیا !
جن شعراءاکرام نے اپنا کلام سنایا ان کے اسم گرامی حسب ذیل ہیں !
الحاج مشکور میکش, تصور وارثی, شمیم اختر شمیم ,سلیم پرواز,اکرام الحق ولی,نظام الدین ظہوری, جاوید حسین جاوید, راشد جمیل, سرفراز چاند, نسیم قادری نسیم, اور حافظ عبدالکریم, سبھی شعراء نے مرزا غالب کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کئے !
مہمان خصوصی شری راجیش سنہا جی نے مرزا غالب کی زندگی پر روشنی ڈالی اور شری سنہا نے کہا “فروغ ادب“ ہی اردو کا ایک واحد ادارہ ہے جو ہر موقعے پر پروگرام کیا کرتا ہے “فروغ ادب“ گریڈیہہ کے سارے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں !
میں “فروغ ادب“ گریڈیہہ کا سرپرست ہوں جو کسی اعزاز سے کم نہیں ہے !
اس کے بعد صدر محترم نے صدارتی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ “فروغ ادب” گریڈیہہ میں ادب کو زندہ رکھا ہے میں “فروغ ادب” کے سارے اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں !
اس کے بعد بانی “فروغ ادب” مختار حسینی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اگلی نشست تک پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کیا !
پروگرام کامیاب بنانے میں پیسرا بہیار کے نوجوانوں کا بھرپور تعاون رہا پروگرام رات دس بجے تک چلا









