Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج کتابی میلہ کا آغاز صدیق اللہ چودھری کے ہاتھوں، مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے اسٹال نمبر 27 کا افتتاح تاپش بنرجی نے کیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

کالے ہیروں کا شہر رانی گنج کے راج باڑی سیار سول میدان میں ضلعی کتابی میلہ کا افتتاح ریاستی وزیر براءے لاءبریری صدیق اللہ چودھری نے شمع روشن کرکے کیا۔موقع پر آسنسول کارپوریشن کے میءر بدھان‌اپادھیاءے ،ڈپٹی میءر سید وسیم الحق،رانی گنج اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے تاپش بنرجی،ضلع ناظم ایس پنا بلم ،رانی گنج بورو ii کے چیءرمین مزمل شہزادہ ، وارڈ کانسلر اختری خاتون سمیت دیگر افسران و سیاسی شخصیات موقع پر موجود رہیں۔ غور طلب ہے کہ رانی گنج میں ڈسٹرکٹ میلہ کا آغاز 5 جنوری سے ہوا جو آءندہ 11 جنوری تک جاری رہے گا۔اہلیان اردو کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آسنسول پولو گراءونڈ کے بعد رانی گنج کتابی میلہ میں مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا اسٹال بھی پہلی بار لگایا گیا ہے جسکا اسٹال نمبر 27 ہے۔رانی گنج کے ایم ایل اے تاپش بنرجی نے فیتہ کاٹ کر اکاڈمی کے اسٹال کا افتتاح کیا۔ اکاڈمی کے ممبران
محترم شکیل انور اور محترمہ کہکشاں ریاض خوشی نے نماءندہ اخبار مشرق کو بتایا کہ اکاڈمی کے واءس چیءر مین و راجیہ سبھا ایم پی آنجناب ندیم الحق صاحب اور اکاڈمی کی سکریٹری محترمہ نزہت صاحبہ کی کوششوں سے پہلی بار آسنسول کے پولو گراءونڈ اور رانی گنج کے سیار سول میدان میں اکاڈمی کا اسٹال لگایا گیا ہے۔انہوں نے محبان اردو سے اپیل کی کہ وہ اکاڈمی کے بک اسٹال میں اپنی شرکت ضرور درج کراءیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی بھی جانکاری دی کہ اکاڈمی کی مطبوعات 80 فیصد، 60 فیصد اور 50 فیصد رعایت کے ساتھ دستیاب ہیں۔
میلہ کے منتظمین نے بتایا کہ میلہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ کتابوں کے مطالعہ کا ذوق رکھنے والے افراد کے لیے 91 اسٹال لگاءے گیے ہیں۔ دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک اسٹال کھلی رہیں گی۔افتتاح والے دن لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ کتابوں کے اسٹال کے ساتھ لذیذ قسم کے پکوان کے اسٹال بھی لگاءے گیے ہیں۔صاف صفاءی کا بہتر انتظام کے ساتھ ایک کاءونٹر میں فورسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ طلبہ کے درمیان پودے بھی تقسیم کیے گءے۔اسکول کی طالبات قبایلی روایتی ڈریس میں رقص کر لوگوں کو کافی متاثر کیا۔رنگا رنگ تقریب کے ساتھ کتابی میلہ کا آغاز ہوا۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے اسٹال میں سید محمد رفیع اللہ صاحب اور محمد گلزار عالم اپنی ڈیوٹی کرتے منہمک نظر آءے ۔

کانسلر اختری خاتون اکاڈمی کی نایاب کتاب” ایشو بنگلہ سیکھی” 50 فیصد رعایت کے ساتھ خرید کر اکاڈمی کی خریداروں کی فہرست میں اپنا نام اندراج کرانے میں کامیاب ہوءیں۔انہوں نے اکاڈمی کی اس پہل پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اکاڈمی کے جملہ اراکین کی ستاءش کی۔ مزمل شہزادہ انصاری نے بھی رانی گنج شہر کے کتاب میلہ میں پہلی بار مغربی بنگال اردو اکاڈمی کا اسٹال لگاءے جانے پر محترم شکیل انور صاحب اور محترمہ کہکشاں ریاض خوشی کے ساتھ اکاڈمی کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔