Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر رحمت نگر میں یوتھ کمیٹی کا اخبار فروشی پروگرام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*برن پور:* عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر یوتھ کمیٹی کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی 21 فروری کو خصوصی اخبار فروشی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام گذشتہ گیارہ برسوں سے تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مادری زبان کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا اور عوام میں لسانی شعور بیدار کرنا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی یومِ مادری زبان ہر سال 21 فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد مادری زبانوں کے تحفظ، فروغ اور لسانی و ثقافتی تنوع کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔ اسی مناسبت سے رحمت نگر میں منعقدہ اس پروگرام کے ذریعے زبان و ادب سے وابستگی کا پیغام عام کیا گیا۔ پروگرام میں تنظیم کے سرپرست مسرت حسین عازم، رب نواز صارم، ماسٹر امتیاز احمد راشد، احمد اللہ خان، ماسٹر ریاض خان، ماسٹر انور حسین اور تنظیم کے سیکریٹری نشاط احمد خاص طور پر موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان انسان کی شناخت اور تہذیبی وراثت کی بنیاد ہوتی ہے، اس کے بغیر معاشرہ اپنی جڑوں سے کٹ جاتا ہے۔ اخبار فروشی مہم کے دوران نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عوام کو مادری زبان کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی اسی جوش و خروش کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ نئی نسل اپنی زبان اور ثقافت سے جڑی رہے۔