**غزل**
خوش نہ کیوں ہیں سبھی انسان ذرا دیکھو تو
کس قدر سب ہیں پریشان ذرا دیکھو تو
میرے دکھ درد کے لمحوں میں یہ احباب مرے
کس طرح بنتے ہیں انجان ذرا دیکھو تو
لغزشوں سے کوئی دامن کو بچائے کیسے
جا بہ جا ملتے ہیں شیطان ذرا دیکھو تو
چند سکوں کے عوض آج کے انسان یہاں
بیچتے پھرتے ہیں ایمان ذرا دیکھو تو
ان کے ہاتھوں میں کوئی تیر ہے یا ایٹم بم
کس تباہی کے ہیں سامان ذرا دیکھو تو
*ڈاکٹر شمع ناسمین نازاں*
پٹنہ، بہار ، بھارت
Post Views: 88









