*غزل*
تنکے تنکے سے اپنا بنایا ہے گھر
کتنی مشکل سے ہم نے بسایا ہے گھر
دیکھ بکھرے نہیں زندگانی مری
موتیوں کو پُرو کے سجایا ہے گھر
میں نے پائ ہے اکثر خوشی کی گھڑی
بھولے بھٹکے کو اکثر دکھایا ہے گھر
صرف اپنے لےء کوئ جینا ہے کیا
ہم نے اوروں کی خاطر لُٹایا ہے گھر
ناز کرتی ہوں میں اپنے اجداد پر
میری قسمت نے کیسا دکھایا ہے گھر
۔۔۔۔ *تبسّم ناز* ،پٹنہ
Post Views: 97










