Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*معروف استاد شاعر احمد کمال حشمی صاحب کی آمد پر غزالہ تبسم کی رہائش گاہ میں ایک شعری نشست کا اہتمام ہوا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

گزشتہ کل یعنی9 اگست کو
معروف استاد شاعر احمد کمال حشمی صاحب کی آمد پر غزالہ تبسم(راقم الحروف)کی رہائش گاہ میں ایک شعری نشست کا اہتمام ہوا جس کی صدارت میرے استاد جناب معراج احمد معراج نے فرمائی اور نظامت کے فرائض شاذیہ نیازی نے انجام دیے۔ جناب نیر اقبال نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اظہارِتشکر کیا۔ اس شعری نشست میں آسنسول کے مخصوص شعراء کرام نے اپنے اپنے کلام پیش کیے.
کلٹی سے تشریف لائے جناب انعام الحق انعام اور جناب اظہر عارف صاحب نے اپنے کلام سے محفل میں جان ڈال دی
وہیں آسنسول کے معروف شاعر خورشید ادیب نے بھی اپنے کلام سے خوب محظوظ کیا۔
صاحبِ اعزاز احمد کمال حشمی صاحب نے اپنی متعدد غزلیں سناکر خوب داد وصول کی. آخر میں صدرِ محفل معراج احمد معراج نے بھی اپنے منتخب کلام سے سامعین کے دلوں پر گہرے نقوش مرتب کیے. انہوں نے خطبے میں کہا کہ” احمد کمال حشمی ایک ایسے مستند شاعر ہیں جو ناقدانہ بصیرت بھی رکھتے ہیں،اور نئ نسل کے شعرا کی آبیاری بھی کرتے ہیں. ان کی آمد پرمعروف شاعرہ غزالہ تبسم نے اس اعزازی نشست کا انعقاد کرکے انہیں عمدہ خراجِ تحسین پیش کیا ہے. ”
نشست کا اختتام رات آٹھ بجے کامیابی کے ساتھ ہوا.
منجانب: غزالہ تبسم
برنپور. مغربی بنگال