*پریس اعلانیہ*
شہر کی فعال ادبی تنظیم”فروغِ ادب” کے زیرِ اہتمام مورخہ 30,مئی 2026 بروز سنیچر، شام سات بجے ایک یادگار اور پروقار شعری نشست کا انعقاد دفتر فروغِ ادب سبحانی منزل برواڈیہ گریڈیہہ میں کیا گیا۔
شہرِ گریڈیہہ (جھارکھنڈ) کے معروف ادبی شخصیت اور اردو کے مایہ ناز استاد اور شاعر *الحاج ماسٹر محمد یونس پرویز صاحب (مرحوم)* کی17ویں برسی کے موقع پر، ان کے صاحبزادے *ندیم پرویز صاحب* کی جانب سے ایک پرنور *“نعتیہ مشاعرہ”* کا اہتمام کیا گیا
یہ بزم *“فروغِ ادب گریڈیہہ”* کے خصوصی تعاون سے منقعد کی گئی !
*اس نشست میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر بشیر بدر صاحب مرحوم کو بھی خراج تحسین دی گئی !*
اس نشست کی صدارت تنظیم کے سرپرست *حاجی انیس صاحب* نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض شہر کے معروف نقیب اور شاعر سرفراز چاند (سیکریٹری فروغِ ادب) نے اپنے مخصوص اور دلکش انداز میں بحسن و خوبی انجام دیے۔
*مہمانانِ کرام کی شرکت*
اس تقریب بطور مہمان خصوصی جمشیدپور کے دلشاد عالم صاحب نے شرکت کی اور محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔
اور بطور مہمان خاص میں صابر پرویز صاحب اور ندیم پرویز صاحب شامل ہوئے !
مہمانِ ذیشان مسلم یوتھ فاؤنڈیش گریڈیہہ کے امین اکیلا صاحب اور صدام حسین نے شرکت کی
نشست میں شہر اور گرد و نواح کے ممتاز شعراء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ کلام پیش کرنے والے شعراء میں درج ذیل اسمِ گرامی شامل ہیں !
*الحاج مشکور میکش
* سرفراز چاند
*صابر پرویز
*ندیم پرویز
* صدام حسین صدام
* راشد جمیل
* جاوید حسین جاوید
* مختار حسینی
صدارتی خطاب میں حاجی انیس صاحب نے
بانیِ فروغِ ادب مختار حسینی کی ادبی خدمات کی پُر زور ستائش کی اور انہیں اس کامیاب تقریب پر مبارکباد پیش کی۔

مہمانِ خصوصی دلشاد عالم نے تنظیم کی پوری ٹیم کو سراہا اور مبارکباد پیش کیا !
امین اکیلا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گریڈیہہ میں فروغِ ادب ہی وہ واحد تنظیم ہے جو محض خانہ پرتی کے بجائے حقیقی معنوں میں اردو کی بقا اور ترویج کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ انہوں نے تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
پروگرام کے اختتام پر بانیِ فروغِ ادب مختار حسینی نے تمام مہمانوں، شعراء اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں راشد جمیل کا بھرپور اور مثالی تعاون رہا۔ یہ یادگار ادبی محفل رات دس بجے اپنے اختتام کو پہنچی۔










