Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*قمرپور وارڈ نمبر 55 میں مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

*ریاستی وزیر مولائے گھٹک خصوصی مہمان کے طور پر شریک، تقریباً 500 افراد نے کرائی جانچ*

آسنسول : آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 55، واقع قمرپور علاقے میں اتوار کو ایک مفت آنکھوں کی جانچ کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباً 500 مقامی افراد نے حصہ لیتے ہوئے اپنی آنکھوں کا مفت طبی معائنہ کروایا۔ یہ جانچ آسنسول ای ایس آئی اسپتال کے ماہر چشم ڈاکٹروں کی زیر نگرانی کی گئی۔


اس کیمپ میں بطور مہمانِ خصوصی مغربی بنگال کے وزیرِ قانون مولائے گھٹک شریک ہوئے۔ انہوں نے وارڈ نمبر 55 کی ترنمول کانگریس کونسلر دیپا چکرورتی، ان کے شوہر اور وارڈ صدر شنکر چکرورتی، معروف سماجی کارکن محمد ذکی عرف چھوٹو، گل صنوبر اور دیگر ترنمول لیڈران و کارکنان کی کوششوں کو خوب سراہا۔
مولائے گھٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول حکومت ریاست میں ہمہ جہت ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے۔ نہ صرف ترقیاتی پروجیکٹ بلکہ عوام کو مختلف سماجی فلاحی اسکیموں سے جوڑ کر فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان بھی ان سماجی خدمات کو آگے بڑھاتے ہوئے مفت آنکھوں کی جانچ جیسے اقدامات کر رہے ہیں، جو لائقِ تحسین ہے۔
بعد ازاں وزیر موصوف  وارڈ نمبر 50 کے چیلیڈنگال کے بیریڈ کلب میں منعقدہ مفت کان کی جانچ کیمپ میں بھی شریک ہوئے، جہاں انہوں نے وہاں موجود پارٹی کارکنان کے اقدامات کی تعریف کی اور ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک اور ان کے ساتھیوں کی عوامی خدمت کے جذبے کی بھی ستائش کی۔