Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آدم کیئر سوسائٹی کی قابل ستائش فلاحی خدمات*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

صحت جانچ کیمپ سے لگ بھگ 800 سے زائد مریض فیضیاب*

آسنسول/آسنسول ریلپار کی مشہور فلاحی تنظیم آدم کیئر سوسائٹی نے حسب روایت اس سال بھی شاندار طریقے سےضرورت مندوں کے اپنی فلاحی خدمات کے فریضے کو انجام دینے کے لئے ریلپار مکھومحلہ میں واقع آسنسول ستلہ ڈانگہ ہائ اسکول میں گزشتہ اتوار کی صبح سے کامیاب صحت جانچ کیمپ منعقد کیا۔سوسائٹی ہذا کے صدر ارباز خان نے بتایا کہ اس کیمپ میں 800 سے زائد مالیاتی اعتبار سے کمزور غریب اور علاج کے ضرورت مند افراد اس کیمپ میں آکر اپنی صحت کا مفت جانچ تشریف لائے ماہرین ڈاکٹروں سے کرایا۔انہوں نے بتایا کہ رانی گنج کے شبھدرشنی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ماہرین ٹیم جن میں کارڈائیو، یورولوجی اور جنرل فیزیشئن کے ایم ڈی شامل تھے۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج سے قابل آپریشن افراد کی مفت طبی علاج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی کئ ہارٹ مریضوں کی انجیوگرافی کے بعد اسٹین لگانے کا عمل کریاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضرورت مند مریضوں کےمفت طبی جانچ کے عد انکے مکمل علاج کےلئے یہاں سے ہر روز رانیگنج کے اس اسپتال میں بھیجا جائےگا۔
اس موقع پر اس کیمپ کے دوران جو نوجوان بے لوث ہوکر انسانی خدمات میں مصروف رہے ہیں ان میں ماسٹر محمد شاداب عالم، محمد چاند, الہی نواز، محمد طارق، محمد سرفراز، محمداحتشام,محد وسیم اور لالے بھائ اور دیگر نوجوان موجود تھے۔ اس فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں ماہرین ڈاکٹروں کی خدمات کو حاصل کرانےمیں محمد طارق انور اور اس سوسائٹی کے نیک و فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے والے متذکرہ تمام نوجوانوں کا سوسائٹی اپنی نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہے۔ان باتوں کا اظہار سوسائٹی کے سرگرم صدر محمد ارباز خان کیا.

Admission Going on