Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول اور درگاپور عدالتوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، پولیس کی سخت تلاشی، کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

پچھم بردوان ضلع کےآسنسول اور درگاپور میں منگل کے روز اس وقت افرا تفری مچ گئی جب عدالت کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھرا ای میل اور فون کال موصول ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں فوری طور پر حرکت میں آ گئیں اور عدالت کے پورے احاطے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔


ذرائع کے مطابق دھمکی ملنے کے بعد آسنسول ضلع عدالت کے احاطے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم اسکواڈ کی ٹیموں نے عدالت کی ہر منزل اور وکلاء کے چیمبروں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ اس دوران ڈی سی سنٹرل دھرو داس بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
سنئر وکیل شیکھر کنڈو نے بتایا کہ دھمکی کے بعد وکلاء اور مقدمہ لڑنے والوں کے درمیان خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس نے عدالت کے احاطے میں آمد و رفت کو محدود کر دیا۔ پولیس کے مطابق ابھی تک تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی ہے، تاہم سیکورٹی ایجنسیاں ای میل کے ماخذ کی جانچ کر رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھمکی آمیز پیغام تمل ناڈو سے بھیجا گیا تھا، لیکن اسے کس نے بھیجا اور اس کے پیچھے کیا مقصد تھا، اس بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ دوسری جانب درگاپور سب ڈویژنل عدالت میں بھی بم کی دھمکی کے بعد ہنگامہ مچ گیا۔ سیکورٹی کے پیش نظر عدالت کے احاطے کو خالی کرا کر مکمل تلاشی مہم چلائی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے سی پی سبیر رائے بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور صورتحال کو قابو میں کیا۔ اس واقعہ کے باعث کافی دیر تک عدالت کے احاطے میں افرا تفری کا ماحول بنا رہا، تاہم تلاشی مہم کے بعد حالات معمول پر آ گئے۔ پولیس پورے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔