Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کے کئی تھانہ کے او سی اور آئی سی کا تبادلہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کے پولیس کمشنر سنیل کمار چودھری نے تھانہ کے افسر انچارج سمیت 18 ایس آئی کے تبادلے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جس کے مطابق ہیرا پور تھانہ کے او سی ایس ایس ٹھاکر کا تبادلہ جموڑیہ تھانہ کے افسر انچارج کے طور پر کیا گیا ہے جبکہ انڈال تھانہ کے افسر انچارج تنموئے رائے کو ہیرا پور تھانہ کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ وہیں بارابونی کے او سی منورنجن منڈل کو انڈال، او سی این ٹی ایس مانا گھوش کو پانڈیشور تھانہ، آئی سی روپ نارائن پور کی نسرین سلطانہ کو او سی این ٹی ایس بنایا گیا ہے۔