*آسنسول* : ہر سال کی طرح اس سال بھی کالی پوجا کے موقع پر آسنسول ضلع کورٹ کے حاجت احاطے میں کالی پوجا کا خصوصی پنڈال تیار کیا گیا، جس کا باضابطہ افتتاح آج کر دیا گیا۔ آسنسول ضلع عدالت کی چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (سی جے ایم) اندرانی گپتا نے فیتہ کاٹ کر پنڈال کا افتتاح انجام دیا۔

اس موقع پر سی جے ایم اندرانی گپتا کے ساتھ آسنسول ضلع کورٹ کے جی آر او دیباسیس چوہدری، سرکاری فریق کے پرنسپل وکیل سواراج چٹرجی عرف بچو بابو، آسنسول ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری بانی کمار منڈل، سینئر ایڈوکیٹ وِنیانند چٹرجی اور وکیل و صحافی ابھی گِری نے بھی چراغ روشن کرکے پروگرام کی رونق بڑھائی۔
منتظمین کے مطابق دو روز بعد ماں کالی کی باقاعدہ پوجا ادا کی جائے گی اور کھچڑی کا بھوگ لگانے کے بعد اسے پرساد کے طور پر عوام میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سیکڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
افتتاحی تقریب میں آسنسول کورٹ کے جی آر او دیباسیس چوہدری، حاجت انچارج امین الحق اسلام، اسسٹنٹ سب انسپکٹر امین شیخ، اے ایس آئی سنجیو کمار مشرا، اے ایس آئی سُجیت چکرورتی، اُتپَل چکرورتی، پردیوت ٹھاکر، راہل شرما، ہری رام ماجی، آنند مشرا، ابھیشیک بنرجی، سومناتھ بنرجی، مونو جیت سترادھر، سورج داس، پرتھ مشرا، پریم لال ماجی، سروج روی داس، بَبن مکھرجی، سوبھک پال، نریندر چوہدری، سوما ملک، ڈولی مشرا اور شبھدرا مشرا سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔









