Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول: غیر قانونی سگریٹ و ای-سگریٹ کے کاروبار پر انفورسمنٹ برانچ کی چھاپہ ماری، بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹ ضبط*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

آسنسول جنوبی تھانہ کے تحت درگا مندر علاقے میں واقع “نیو پوجا پان شاپ” پر منگل کے روز اینفورسمنٹ برانچ نے چھاپہ ماری کی کارروائی انجام دی۔ اس دوران بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹ اور ممنوعہ ای-سگریٹ برآمد کی گئی۔ چھاپہ ماری کی اس کارروائی سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی، جبکہ دکانداروں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اس دکان پر گزشتہ کئی مہینوں سے غیر قانونی طریقے سے مہنگی اور غیر ملکی برانڈ کی سگریٹ فروخت کی جا رہی تھی۔ انفورسمنٹ برانچ کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد یہ کارروائی انجام دی گئی۔
انفورسمنٹ برانچ کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ یہ کاروبار حکومت کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اُن کے مطابق، “ہم نے آج سے چھاپہ ماری کی مہم کا آغاز کیا ہے، اور یہ مہم کل بھی جاری رہے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ضبط شدہ سگریٹ کی مالیت کا اندازہ لگانا ممکن نہیں، تاہم اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد کی شناخت اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اس گھناؤنے کاروبار کے اصل سرغنہ کی تلاش میں جٹی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ای-سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، اس کے باوجود ای-سگریٹ کا کاروبار جاری ہے، جو قانوناً قابلِ گرفت جرم ہے۔ انفورسمنٹ برانچ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی چھاپہ ماری کی مہم مزید علاقوں میں جاری رکھی جائے گی۔چینل کو سبسکرائب کریں اور تازہ ترین خبروں سے آگاہ ہوں۔