ملک عزیز ہندوستان کا 79 ویں جشن یوم آزادی پوری ریاست کے ساتھ آسنسول دی سیٹی آف برادر ہڈ کے تمام حصوں میں پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔شمالی آسنسول کے تمام دینی،سماجی ،سیاسی وتعلیمی اداروں میں بھی پرچم کشائی کے ساتھ مختلف النوع رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ اوکے روڈ کے ملت اکیڈمی میں واقع معروف سماجی ادارہ آسنسول ٹاؤن نیتاجی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام بھی اس موقعے پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ مولانا تبارک حسین قاسمی اور مولانا احسان الحق مظاہری کے دست مبارک سے ریلپار ڈیولپمنٹ فورم کے کنوینرحافظ زاہد مرتضیٰ،شکشا بندھو محمد مختار عالم،ماسٹر علی انصاری،ہیڈماسٹر محمد جسیم،ماسٹر محمد اخلاق،ماسٹر امتیاز احمد انصاری ،سوسائٹی کے سکریٹری خالد پرویز،صدر محمد اظہار عالم کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا گیا۔بعدازاں اسکولی بچوں نے قومی ترانہ اور قومی گیت پیش کئے۔مہمانوں نے مختصراً اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی آزادی کی تحریک اور قربانیوں کا ذکر کیا۔اخیر میں تمام مہمانوں اور طلباء وطالبات کو کیک ومٹھائی پیش کی گئی۔






























