Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میونسپل کارپوریشن میں ’’ہمارا محلہ ہمارا حل‘‘ پروجیکٹ پر اہم اجلاس، فنڈ کی کمی نہ ہونے کی یقین دہانی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول میونسپل کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں جمعرات کو میئر بدھان اپادھیائے کی صدارت میں ’’ہمارا محلہ ہمارا حل‘‘ پروجیکٹ کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین امرناتھ چٹرجی، ڈپٹی میئر سید وسیم الحق، کمشنر ایکم جے سنگھ، ایم ایم آئی سی گروداس عرف راکٹ چٹرجی، بورو چیئرمین اُتپل سنہا سمیت کارپوریشن کے افسران، انجینئرز اور اس پروجیکٹ سے وابستہ ٹھیکہ دار موجود تھے۔
اجلاس کے دوران کارپوریشن کی جانب سے ٹھیکہ داروں کو یقین دلایا گیا کہ وہ ٹینڈر کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کیونکہ اس پروجیکٹ کے لیے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہوگی اور کام مکمل ہونے کے بعد ادائیگی میں بھی کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئے گی۔
ایم ایم آئی سی گروداس عرف راکٹ چٹرجی نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کے لیے پہلے ہی 27 کروڑ روپے موصول ہو چکے تھے اور بدھ کے روز ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد مزید 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس طرح پروجیکٹ کے لیے خاطر خواہ رقم دستیاب ہے۔
انہوں نے اس اسکیم کو ایک تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عام لوگوں کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ خود طے کریں کہ ان کے علاقے میں کس ترقیاتی کام کو ترجیح دی جائے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد محلوں کی سطح پر عوامی مسائل کا فوری اور مؤثر حل نکالنا ہے۔