Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں بی ایل او کی اہم میٹنگ، انتخابی ضابطوں سے جانکاری دی گئی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول: مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامیہ نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں جمعرات کے روز آسنسول کے رابندر بھون میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی ایل اوز کی تربیت اور امتحان لیا گیا۔
یہ میٹنگ آسنسول سب ڈویژنل آفیسر کی ہدایت پر منعقد کی گئی، جس میں آسنسول شمالی، آسنسول جنوبی اور کلٹی اسمبلی حلقوں کے تمام بی ایل اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں الیکشن کمیشن کی نئی ہدایات اور قواعد و ضوابط میں کی گئی تبدیلیوں سے واقف کرایا گیا۔
نئے ضوابط کے تحت، اب ایک بی ایل او اپنے ہی مقامی علاقے یا اس کے آس پاس کے علاقوں میں انتخابی ڈیوٹی انجام دے سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد عملے کی مقامی معلومات سے بہتر استفادہ اور انتخابی عمل میں شفافیت لانا ہے۔
اس اجلاس میں پانچ سو سے زائد بی ایل اوز نے حصہ لیا، اور انہیں مختلف امور پر رہنمائی فراہم کی گئی، تاکہ آنے والے انتخابات کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جا سکے۔