Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کی کوشش، کانگریس نیتاوں نے پولس پر لگایا دھکا مکی کا الزام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

دی سٹی آف برادر ہڈ آسنسول کے قلب میں واقع ہاٹن روڈ میں وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کرنے کی کوشش کے دوران کانگریس نیتاوں اور پولس کے درمیان تصادم سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ملی جانکاری کے مطابق جمعرات کے دن کانگریس نیتاوں و رضاکاروں کے ذریعہ وزیر اعظم کا پتلا جلانے کی کوشش کی گئی اس دوران پولس کے ساتھ انکی بحث ہوگئی ۔کانگریس رضاکاروں کا الزام ہے کہ پولس نے انکے ساتھ دھکا مکی بھی کی۔اس سلسلے میں کانگریسی نیتا پرسنیجت پیوٹنڈی نے بتایا کہ مرکز کی بھاجپا حکومت کے اشارے پر مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی کے ذریعہ نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کا نام عدالت میں پیش چارج شیٹ میں ڈالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کا قیام پنڈت جواہر لال نہرو کے ذریعہ انگریزوں سے لوہا لینے کے لیے عمل میں آیا تھا۔لیکن آج اس معاملہ میں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس تنظیم کے ذریعہ نیشنل ہیرالڈ کو لایا گیا تھا وہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔اسے فروخت بھی نہیں کیا جاسکتا ایسے میں نیشنل ہیرالڈ کے ذریعہ غیر قانونی طریقے سے پیسہ کمانے کی بات کہاں سے آسکتی ہیں۔انہوں نے صاف طور پر کہا کہ بی جے پی کی مودی حکومت مرکزی تفتیشی ایجنسی کا غلط استعمال کر کے کانگریس کے رہنماوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔جب کانگریس انگریزوں سے نہیں ڈری تو انگریزوں کے تلوے چاٹنے والے بی جے پی نیتاوں سے کیا خاک ڈرے گی۔