آن لائن ڈیلیوری کمپنی بلنکٹ کے ایک ملازم وویک کمار ورما نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ رات ڈیوٹی کے دوران ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ وویک کمار کے مطابق وہ سامان کی ڈلیوری دینے جا رہے تھے کہ رادھا نگر نیچو پاڑہ علاقے میں ایک کار ڈرائیور سے معمولی بات پر تکرار ہو گئی۔وویک کمار نے بتایا کہ تکرار کے بعد کار ڈرائیور نے پہلے گالی گلوچ کی اور پھر گاڑی سے اتر کر ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کر دی۔ اسی دوران کار میں سوار تین سے چار دیگر افراد بھی باہر آ گئے اور انہوں نے بھی وویک کمار پر حملہ کر دیا۔ وویک کا کہنا ہے کہ حملہ اچانک ہوا اور انہیں سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔
واقعہ کے بعد وویک کمار ورما نے متعلقہ تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پورے معاملے کی اطلاع انہوں نے اپنے دفتر کو دے دی ہے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔






