Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آلودگی کے خلاف بھومی رکھشا کمیٹی کا آلودگی کنٹرول بورڈ دفتر کے سامنے احتجاج کا مظاہرہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

انڈال کے ڈی ایس ٹی پی ایس تھرمل پاور پلانٹ کی آلودگی کے خلاف طویل عرصے سے بھومی رکھشا کمیٹی احتجاج کر رہی ہے۔ کمیٹی سے منسلک عوام نے بدھ کے دن آلودگی کنٹرول بورڈ درگا پور دفتر کے سامنے دھرنا شروع کرتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی تو کمیٹی کے ارکان کے ساتھ تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ درگاپور پولیس نے کمیٹی کے صدر دھرو جیوتی مکھوپادھیائے سمیت مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ اس واقعے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ بھومی رکھشا کمیٹی کے صدر دھرو جیوتی مکھو پادھیائے نے الزام لگایا کہ انڈال میں ڈی وی سی کی تھرمل پاور پلانٹ کی راکھ گوپال ماٹھ علاقے کو ڈھانپ رہی ہے۔ اس کے علاوہ گوپال ماٹھ کے نزدیک ایک سیمنٹ کارخانہ کے دھوئیں سے آلودگی پھیل رہی ہے۔ جس سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار آلودگی کنٹرول بورڈ کے حکام کو شکایت کرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کے بدھ کی صبح مغربی بنگال آلودگی کنٹرول بورڈ کے درگاپور دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کے دوران پولیس نے زبردستی ہمارا دھرنا ختم کروا دیا اور ہمیں حراست میں لے لیا لیکن ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔