پہلگام میں ہوءے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستانی فوج کے ذریعہ کی جانے والی جوابی کاروائی آپریشن سیندور میں آسنسول کے بھی ایک ریلوے افسر نے اہم کردار ادا کیا تھا۔انکا نام محمد رشید ندیم بتایا جارہا ہے۔وہ آسنسول ڈویژن کے اے او ایم کوچ ہیں۔ریلوے بورڈ کو انتظامیہ کے ذریعہ ایک مکتوب لکھ کر ریلوے کے تعاون کے لیے سراہنا کی گءی ہے اس میں کل 16 ریلوے افسران کے نام دیے گیے ہیں۔اس فہرست میں آسنسول کے راشد ندیم کا نام بھی شامل ہے۔اس سے پورے شلپانچل میں خوشی اور فخر کا ماحول ہے ۔انڈین آرمی اور ریلوے انتظامیہ کی آپسی تال میل پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جنرل اپندر درویدی نے آپریشن سیندور کے لیے ریلوے افسران کی خدمات کی سراہنا کی۔ریلوے بورڈ کے صدر اور سی ای او ستیش کمار کے نام لکھے ایک مکتوب میں جنرل درویدی نے ریلوے کی بروقت خدمات کی سراہنا کی۔ خاص طور پر فوج کی گزارش کے محض 24 گھنٹے کے اندر مہاراشٹر کے پل گاءوں کے پاس مرکزی گولہ بارود ڈپو سے گولہ بارود لے جانے کے لیے ایک ریک کا فوری انتظام کیا تھا۔اپنے مکتوب میں انہوں نے لکھا ہے کہ فوج اور شہریوں کے آپسی تال میل کے بھروسے میں اہم رول ادا کیا ہے۔جنرل درویدی نے 14 اگست 2025 کو لکھے اپنے مکتوب میں کہا کہ انڈین ریلوے نے ہمیشہ کسی بھی قومی ایمرجنسی کے وقت انڈین آرمی کا بھر پور تعاون کیا ہے اور آپریشن سیندور کے دوران اس کی تصدیق بھی ہوگءی۔” مکتوب میں آپریشن سیندور کے دوران ریلوے انتظامیہ اور فوج کے آپسی تال میل کی سراہنا کی گءی ہے۔اس عمل کے لیے 16 ریلوے افسران کی خدمات کی سراہنا کی گءی اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔










