ال انڈیا پیام انسانیت فورم آسنسول یونٹ کی طرف سے حسب سابق اج 26 جون 2025 بروز جمعرات صبح 10 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ضلع ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کے لیے ایک ٹیم پہنچی الحمدللہ مریضوں کی عیادت کی گئی اور ان کے درمیان ناشتے کا پھلوں کا پیکٹ تقسیم کیا گیا محبت کے پیغام کو عام کرنے کے غرض سے یونٹ متواتر ضلع ہسپتال کا وزٹ کرتی ہے ۔
اس کا اغاز آسنسول میں حضرت مولانا الحاج محمد نسیم قمر صاحب ندوی نور اللہ مرقدہ کی قیادت میں عمل میں ایا تھا اللہ تعالی حضرت والا کو غریق رحمت فرمائے اج پوری ٹیم آسنسول یونٹ کے سیکریٹری جناب محمد تنویر ذکی صاحب کی قیادت میں ضلع ہسپتال پہنچی اور مریضوں کی عیادت کی اور ان کے درمیان پھل تقسیم کیے گئے۔حضرت مولانا مفتی ہشام ندوی، حضرت مولانا مفتی ثاقب ہاشمی، مولانا مفتی شمیم رشیدی، حاجی محمد شمیم صاحب، حاجی محمد شہزاد صاحب،حاجی محمد کلیم صاحب ،محمد اصف صاحب، ماسٹر محمد فیض صاحب، حافظ شمس الزماں صاحب، محمد صدیق صاحب،قاری محمد اقبال صاحب، محمد احتشام، محمد صفی الرحمن، محمد التمش، محمد ابصار، ودیگر اور مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات تربیتی کورس کی بڑی بچیاں وفد میں شامل تھیں۔