Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انڈال تھانہ علاقے میں زیر تعمیر ای سی ایل تالاب سے دو بچوں کی لاشیں برآمد، علاقے میں سنسنی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مغربی بردوان ضلع کے انڈال تھانہ کے تحت شیام سندر پور علاقے میں واقع ای سی ایل کی زیر تعمیر اسکیم کے ایک بڑے تالاب سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

مہلوک بچوں کی شناخت روشن پاسوان (عمر 10 سال) اور آدیش کمار (عمر 11 سال) کے طور پر ہوئی ہے، جو انڈال کے اُکھڑا کے چنچنی علاقے کے رہائشی تھے۔
ذرائع کے مطابق، دونوں بچے اتوار کی دوپہر اپنے پانچ دیگر دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ شام کو ان کے تین ساتھی واپس لوٹ آئے، لیکن روشن اور آدیش گھر نہیں پہنچے۔ اہل خانہ نے فوری طور پر ان کی تلاش شروع کی۔
رات دیر گئے، پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران پانڈیشور اسمبلی حلقے کے شیام سندر پور گاؤں کے قریب واقع اس مقام پر، جہاں ای سی ایل کی ریلوے لائن کی تعمیر کے لیے ایک بڑا تالاب کھودا گیا تھا، دونوں بچوں کی لاشیں برآمد کیں۔
لاشوں کی بازیابی کے بعد علاقے میں غم اور خوف کی فضا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور تمام پہلوؤں سے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ حادثاتی ہے یا کسی اور پہلو سے جُڑا ہوا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔