انڈال تھانہ کے تحت شیام سندر پور علاقہ میں ای سی ایل واٹر پروجیکٹ کے تحت نو تعمیر تالاب سے 2 لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گءی۔دونوں مہلوکین کی شناخت روشن پاسوان (10) اور آدیش کمار(11) کے طور پر ہوءی ہے۔ملی جانکاری کے مطابق انڈال کے اکھڑا کے چنچنی علاقہ کے رہنے والے آدیش کمار اور روشن پاسوان اتوار کی دوپہر 5 دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔حالانکہ 3 دوست شام تک گھر لوٹ آءے لیکن روشن اور آدیش گھر نہیں لوٹے۔گھر والوں نے انہیں تلاش کرنا شروع کیا۔رات گزرجانے کے بعد پولس نے پانڈیشور اسمبلی حلقہ کے شیام سندر گاءوں سے متصل علاقہ میں ای سی ایل ریلوے لاءن کی تعمیر کے لیے بنایے گیے ایک واٹر ریزرور میں دونوں کی لاشیں برآمد کیں۔انڈال پولس نے واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔
Post Views: 14