Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*اِیسکو اسٹیل پلانٹ میں یونین کی منظوری کے لیے کارروائی تیز، 16 دسمبر کو اہم میٹنگ—آٹھ یونینوں نے دیا دعویٰ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

اِیسکو اسٹیل پلانٹ میں ٹریڈ یونین کی ممظوری اور انتخابات کو لے کر کارروائی ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال حکومت کے رجسٹرار آف ٹریڈ یونینز نے 16 دسمبر کو ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے، تاکہ انتخابی عمل کو پُرامن اور منظم طریقے سے آگے بڑھایا جا سکے۔
رجسٹرار کے دفتر سے جاری خط کے مطابق اِیسکو اسٹیل پلانٹ میں کام کرنے والی متعدد یونینوں نے خود کو ’’منظور یافتہ یونین‘‘ قرار دینے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ انہی درخواستوں کی جانچ، انتخابی طریقۂ کار اور آئندہ کارروائی طے کرنے کے لیے یہ میٹنگ بلائی گئی ہے۔ میٹنگ 16 دسمبر کو دوپہر 2:30 بجے ہوگی۔ رجسٹرار نے آئی ایس پی مینجمنٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ میٹنگ میں شرکت کر کے انتخابی عمل کو مؤثر اور شفاف بنانے میں تعاون کریں۔
منظوری کے لیے درخواست دینے والی آٹھ یونینیں یہ ہیں:

1. یونائیٹڈ آئرن اینڈ اسٹیل ورکرز یونین

2. آسنسول آئرن اینڈ اسٹیل ورکرز یونین (INTUC)

3. آئرن اسٹیل اینڈ انجینئرنگ ورکرز یونین (HMS)

4. آسنسول-برنپور-کلٹی میٹل اینڈ انجینئرنگ ورکرز یونین

5. برنپور اسپات کرمچاری سنگھ (BMS)

6. اِسکو ایمپلائیز یونین

7. انڈین آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی لمیٹڈ مزدور (برنپور ورکس) یونین

8. آئی ایس پی پرماننٹ ورکرز یونین

اس خط کی نقل ریاستی لیبر کمشنر اور محکمۂ محنت کے وزیر کے دفتر کو بھی بھیجی گئی ہے تاکہ انتخابی عمل انتظامی سطح پر بھی شفاف اور مربوط رہے۔
طویل عرصے سے رُکے ہوئے یونین انتخابات کو لے کر ملازمین میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ 16 دسمبر کی میٹنگ کے بعد انتخاب کی تاریخ، ضابطے اور اگلے مراحل واضح ہوں گے۔
دوسری جانب ایک مزدور تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ یونین انتخابات کے سلسلے میں مینجمنٹ کو میٹنگ میں طلب کیا گیا ہے، جبکہ آر ایل سی نے انتخابات کرانے کے معاملے میں عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ہی آئندہ کارروائی پر عمل شروع ہو سکے گا۔