Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*اٹل بہاری واجپائی جمہوری قدروں کے محافظ اور قومی یکجہتی کی علامت تھے: ڈاکٹر عمار رضوی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*اٹل بہاری واجپائی جمہوری قدروں کے محافظ اور قومی یکجہتی کی علامت تھے: ڈاکٹر عمار رضوی*

*پرنٹ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور دانشوروں کو “اٹل سمان” سے نوازا گیا*

لکھنؤ (ابوشحمہ انصاری) سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اترپردیش اور آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے بھارت رتن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ “اٹل سمان 2025” تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ پروگرام پرنٹ میڈیا ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے دین دیال اُپادھیائے آڈیٹوریم لکھنؤ میں منعقد ہوا، جہاں ملک بھر سے تشریف لائے صحافیوں، ادیبوں، فوٹو جرنلسٹس، اساتذہ اور سماجی شخصیات کو ان کی نمایاں خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی نے ملک کو مستحکم قیادت، بہتر طرزِ حکمرانی اور قومی ہم آہنگی کی دیرپا روایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اٹل جی کا کردار، سیاسی وقار، وسیع النظری اور قومی سوچ آج بھی ہندوستان کے لیے روشنی کا مینار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرام باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ذمہ دار صحافت و سماجی شعور کو تقویت دیتے ہیں۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر ریما سنہا، عزیز صدیقی اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سماجی کارکن اور بی جے پی لیڈر فرح رضوی، جمیل حسن نقوی،ڈاکٹر امنگ کھنہ، سرفراز زاہد، اقبال حیدر خان ایڈوکیٹ، ندیم عباس نقوی سمیت متعدد معززین بھی موجود رہے۔یہ اطلاع آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

Latest News