Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ایسکو اسٹیل پلانٹ کی توسیع اور جدید کاری میں مقامی نوجوانوں کو روزگار دینے کا مطالبہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

برن پور :برن پور میں واقع ایسکو اسٹیل پلانٹ (سیل) کے توسیعی اور جدید کاری کے منصوبے نے اب ایک نیا سیاسی رخ اختیار کر لیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے حال ہی میں اس اہم صنعتی پروجیکٹ کے لیے ایک خطیر رقم منظور کی گئی ہے، جس کے بعد پلانٹ کی توسیعی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔ یہ پیش رفت علاقے میں صنعتی ترقی کی نوید تو ضرور بن سکتی ہے، مگر مقامی سطح پر سیاسی حلقوں میں اس کو لے کر بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں ہفتہ کے روز برن پور ٹاؤن کے کونسلر اور سماجی رہنما اشوک رودرا نے ایک پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت اور سیل انتظامیہ پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے صاف الفاظ میں الزام لگایا کہ پلانٹ کی توسیع کے نام پر مقامی نوجوانوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور باہر سے لوگوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔
اشوک رودرا نے اس مسئلے پر خبردار کرتے ہوئے کہا:
“اگر ایسکو پلانٹ کے تحت مقامی نوجوانوں کو روزگار سے محروم رکھا گیا اور باہر کے افراد کو ترجیح دی گئی، تو مقامی نوجوان خاموش نہیں بیٹھے گی۔ سڑکوں پر اتر کر سخت احتجاج کریں گے اور بڑا عوامی تحریک شروع کریں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت ایک طرف وکاس (ترقی) کی بات کرتی ہے، مگر دوسری طرف مقامی افراد کی روزی روٹی چھین کر صرف باہر کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جو کہ سماجی انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ برن پور اور آس پاس کے علاقوں میں ہزاروں نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہیں، جو اس طرح کے صنعتی منصوبوں میں روزگار کے حقدار ہیں۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر ان کو موقع نہ دیا گیا تو اس کا اثر نہ صرف سماجی تانے بانے پر پڑے گا بلکہ سیاسی سطح پر بھی تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں سیل انتظامیہ اور مرکزی حکومت کا کیا ردِ عمل سامنے آتا ہے، اور آیا وہ مقامی عوام کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں یا نہیں۔ مقامی نوجوانوں کو روزگار دینے کی حمایت میں آسنسول میونسپل کارپوریشن میئر ، ڈپٹی میئر، 3 ایم ایم آئی سی ، 4 بورو چیئرمین اور 36 کونسلروں نے اس مطالبے کی حمایت کی ہے۔
اسی سلسلے میں ایسکو انتظامیہ اور مرکزی وزیر وں کو خط بھیجا گیا ہے۔ آج کے پریس کانفرنس میں اشوک ردرا، چتنیہ ماجی، شیبا نند باؤری ، ربی لال ٹوڈو، کہکشاں ریاض ،گرمیت سنگھ، کنچن مکھرجی، ترون چکرورتی، شرابونی بسواس ، سیما منڈل، سندھیا داس، مینا کماری ہانسدا موجود رہیں۔