Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ای سی ایل سی ایم ڈی کا ہریش پور گاؤں کا دورہ دھنسان متاثرہ علاقہ سے انخلاء پر زور، انسانی زندگی خطرے میں*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

زیر زمین آگ اور دھنسان متاثرہ علاقہ ہریش پور گاؤں اب رہنے کے قابل نہیں ہے۔ہمہ وقت خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ای سی ایل کے سی ایم ڈی ستیش کمار جھا نے ہریش پور گاؤں کا دورہ کر نے کے بعد کہا کہ مکینوں کو فوراً اس جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو جانا چاہیے۔گاؤں والے سر چھپانے کے لیے مناسب متبادل چاہتے ہیں۔کان کنی اور زیر زمین آگ کے علاوہ دھنسان متاثرہ علاقوں میں سے ایک مدن پور گرام پنچایت کے تحت ہریش پور گاؤں بھی ہے۔سال 2020 میں یہاں زمین دھنسنے کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا۔گھروں میں دراڑیں آنے کے ساتھ کھیت بھی زمین کے اندر دھنس گیے تھے۔اس واقعہ کے بعد کئی لوگوں نے اپنی جان بچانے کے مقصد سے علاقہ چھوڑ دیا تھا اور دوسری جگہ رہائش اختیار کرلی۔انہوں نے باز آبادکاری کر پر زور دیا۔ باز آبادکاری کے مطالبہ کے ساتھ گاؤں والوں نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔باوجود اس کے ان کی رہائش کا کوئی متبادل انتظام نہیں کیا گیا بلآخر مجبور ہوکر گاؤں والے دوبارہ یہاں لوٹ آئے ہیں اور موت کے سایے میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ستیش کمار جھا نے حال ہی میں سی ایم ڈی کا عہدہ سنبھالا ہے۔حال ہی میں گاؤں والوں نے وفد نے کی شکل میں سی ایم ڈی سے باز آبادکاری کے مسلہ پر گفت و شنید کی تھی۔رانی گنج کے ایم ایل اے تاپش بنرجی نے بھی اسی مدعا کے ساتھ سی ایم ڈی سے ملاقات کی تھی۔انہیں متاثرہ علاقہ کا دورہ کرنے کے لیے دعوت دی گئی تھی۔اتوار کے دن وہ علاقہ کا دورہ کرنے ائے۔ان کے ساتھ ای سی ایل کے جنرل مینیجر و دیگر اعلی افسران بھی موجود رہے۔ انہوں نے پورے گاؤں کا دورہ کیا۔معائنہ کے بعد انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ علاقہ محفوظ نہیں ہے اور یہاں کے مکیں خطرے میں رہ رہے ہیں۔انہوں نے گاؤں والوں سے اپیل کی کہ انکے مطالبات ضرور تسلیم کیے جائیں گے لیکن اس سے قبل وہ اس متاثرہ جگہ کو چھوڑ کر اپنے پریوار کے ساتھ کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں۔پہلے اپنی زندگی کی حفاظت کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اے ڈی ڈی اے نے باز آبادکاری کے لیے انڈال ایئر پورٹ علاقہ میں رہائش کا انتظام کیا ہے۔مکانات تیار ہیں۔برائے مہربانی اس سہولت کو آپ لوگ قبول کریں۔سی ایم ڈی نے یقین دہانی کرائی کہ ای سی ایل ناگہانی صورت حال کے طور پر گاؤں والوں کے لیے باز آبادکاری کا انتظام کرے گی۔گاؤں والوں کی جانب سے تپن پال نے کہا کہ ہم لوگ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر یہاں رہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی ایم ڈی آیے ہیں اس بار باز آبادکاری کا مسلہ حل ہونے کی امید ہے اور انکے مطالبات تسلیم کر لیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی سنا ہے کہ انڈال ایئر پورٹ علاقہ میں باز آبادکاری کا انتظام کئی مراحل میں کیا گیا ہے۔لیکن ہم اس سے متفق نہیں ہیں۔ہم لوگ سون پور بازار جیسے باز آبادکاری سہولیات دستیاب کرانے کے لیے تیار ہیں۔

Latest News

Related News