Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بالاسورمیں تیز بارش کے باوجود بھی موہن سرکار کے خلاف بیجو یوتھ اور چھاتر جنتادل نے کیا زوردار احتجاج*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بالاسور 25 جون :تیز بارش کے باوجود بھی آج بالاسور کے ایف ایم کالج کے سامنے بیجو یوتھ اور چھاتر جنتادل کی جانب سے زوردار احتجاج کیا گیا۔ موجودہ سرکار کو ایک سال مکمل ہوتے ہوتے اڈیشا میں مہیلاوں پر  ظلم و زیادتی کی تعداد بڑھنے لگی ہے خاصکر کچھ دن پہلے گوپال پور سمندری ساحل پے ایک چھاترا کے ساتھ ہوئے گینگ ریپ اور زیادتی کے واقع سے پورے اڈیشا کو انٹر نیشنل طور پر بدنامی اٹھانی پڑی ہے۔اس طرح کی شکایت کرتے ہوئے بیجو یوتھ اور چھاترا جنتا دل کی جانب سے 25 جون کو پورے ریاست کے تمام کالجوں کے سامنے احتجاج کرنے کی آواز دی تھی۔

اسی کے تحت ریاستی یوتھ وارکنگ پریشیڈینٹ شوبھیندو داس منگراج اور بیجو چھاترا جنتا دل کے ضلع صدر سیمون داس مہاپاترا کی نگرانی میں آج دن کے گیارہ بجے بالاسور ایف ایم کالج کے سامنے جھم جھماتی تیز بارش میں ٹائر جلاکر ایک سالا موہن سرکار کے خلاف زوردار احتجاج کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے ایک سال مکمل ہوتے ہی طلبا کو دبانے کی پالیسی تیزی سے لاگو کی جا رہی ہے۔ یہاں تک کہ اڈیشا میں مہیلاوں پر ہورہے زیادتی مدنظر امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہیلا ناگریکوں کو اڈیشا نہ آنے کا مشورہ دیا ہے، جو اڈیشا کے لیے ایک شرم کی بات ہے۔دکھ اس بات پر ہیکہ روزانہ ریاست میں 15 مہیلائیں جنسی زیادتی کا شکار ہو رہی ہیں اور موجودہ حکومت اس کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہےاس موقع پر سوبھیندو داس مہاپاترا، سیمون داس مہاپاترا۔۔اوم پرکاش مہاپاترا، بیبھوداتا پریڈا،سمن سامل اور بھوانی مہانتی وغیرہ کے ساتھ سینکڑوں یوتھ اور چھاتر لیڈر موجود رہکر اس اندولن کو کامیاب بنایا ۔
بالاسور سے *عظیم بالیسری* کی رپورٹ۔