Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

**بالاسور صدر اسمبلی حلقے کے اولندا سارگاوں پنچایت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا رکھا گیا سنگِ بنیاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

**بالاسور صدر اسمبلی حلقے کے اولندا سارگاوں پنچایت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا رکھا گیا سنگِ بنیاد*

*گوبرا میں کوسٹ کینال پر تعمیر شدہ پیدل پل کا افتتاح ربن کاٹ کر ایم ایل اے مانس کما*

بالاسور 07 دسمبر: آج بالاسور صدر اسمبلی حلقے کے تحت بواّل اور اولندا سارگاوں پنچایت میں آج متعدد فلاحی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا جس کے ذریعے رکن اسمبلی مانس کمار دتا نے علاقہ مکینوں کے لیے ترقی کی راہ ہموار کی۔اس سلسلے میں منعقد مختلف پروگراموں میں رکن اسمبلی نے سب سے پہلے بواّل گرام پنچایت کے پاردیپا مقام پر رادھا کرشن کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبہ “بکشد گاں – بکشد اڈیشہ” اسکیم کے تحت 4 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہوگا۔بعد ازاں اولندا سارگاوں کے ٹیاکھیا چوک کے قریب گُڈوڈا چوک میں ٹیاکھیا–سولپٹا–آدیواسی ساہی روڈ کی تعمیر و توسیع کے ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔ یہ منصوبہ آبی وسائل محکمہ کے تحت 1 کروڑ 96 لاکھ 47 ہزار روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔اسی اسکیم کے تحت گُڈوڈا یو پی اسکول کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے کی لاگت سے سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔بعد ازاں علاقے کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر بڑا گوبرا میں کوسٹ کینال پر تعمیر شدہ پیدل پل (Foot Bridge) کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ یہ منصوبہ آبی وسائل محکمہ کی جانب سے 44 لاکھ 24 ہزار روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔مزید، وزیراعلیٰ خصوصی امدادی اسکیم کے تحت:مہاپدا بھگوتی کمیونٹی سینٹر (2 لاکھ روپے)ماں پرم ویشنوی بھوگ منڈپ (5 لاکھ 55 ہزار روپے)ماں پرم ویشنوی کمیونٹی سینٹر (رکن اسمبلی فنڈ 2 لاکھ + پنچایت فنڈ 3.50 لاکھ)کا بھی سنگِ بنیاد رکھا گیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی مانس دت نے کہا کہ ریاستی حکومت عوامی فلاح اور بہتر بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام منصوبے معیاری تعمیر، درست معیار اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔تقریب میں موجود شخصیات میں ضلع پنچایت رکن گَیادھَر بہیرا، بواّل کے سرپنچ جیتن جینا، اولندا سرپنچ ارُتی داس، کمیٹی ارکان، معزز مقامی نمائندے اور بڑی تعداد میں علاقہ مکین شامل تھے۔عوام نے ان منصوبوں کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے وقت کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں اور آنے والے وقت میں علاقہ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ رکن اسمبلی مانس دت کے اقدامات کو عوام نے زبردست پذیرائی اور خراجِ تحسین پیش کیا۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔

Latest News