Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بالاسور میں ABDS کی جانب سے عظیم الشان خون عطیہ کیمپ کا انعقاد، 551 یونٹ خون ہوا حاصل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بالاسور 24 جنوری:انسانیت کی خدمت اور باہمی بھائی چارے کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے اکھیل بھارتیہ دکھی سماج کی جانب سے 24 تاریخ، بروز ہفتہ، شہر کے درگاہ میدان میں ایک عظیم الشان خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ خون عطیہ کیمپ بھدرک کے مشہور ومعروف شخصیت حضرت سید وسیم اختر قادری رازاقی حضور چھوٹے سرکار عرف ماما جان علیہ الرحمة کے یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد ہوا، جس کے تحت ایک ہی دن بھدرک، بالاسور، باریپدا اور جلیشور میں بیک وقت خون عطیہ کیمپوں کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ کے آغاز سے قبل صبح 6 بجے کمیٹی کی جانب سے شہر میں صفائی مہم چلائی گئی۔ اس کے بعد درگاہ میدان میں خون دان کیمپ کا باضابطہ آغاز ہوا، جس میں شہر اور آس پاس کے علاقوں سے آئے ہوئے حضور چھوٹے سرکار علیہ الرحمة کے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا۔ہر سال کی طرح اس بار بھی بالاسور بلڈ بینک اور کٹک بلڈ بینک کی علیحدہ علیحدہ ٹیموں نے خون جمع کرنے کی ذمہ داری سنبھالی۔ اس موقع پر کٹک بلڈ بینک نے 251 یونٹ خون جمع کیا جبکہ بالاسور بلڈ بینک نے 300 یونٹ خون حاصل کیا۔ اس طرح مجموعی طور پر 551 یونٹ خون جمع کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔اس موقع پر متعدد عوامی نمائندے، سیاسی قائدین، پولیس افسران، سماجی کارکنان، دانشور، صحافی اور ماہرینِ تعلیم موجود رہے، جنہوں نے خون عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔کمیٹی کے صدر و کونسلر شیخ ایوب، سیکریٹری ناطق خان کے علاوہ شیخ انصار، شیخ رجب علی، شیخ نیازو، شیخ ارشاد، شیخ بابو، شیخ اسلم، شیخ ناصرالدین، جمیل قادری اور شیخ ببلو سمیت تمام اراکین نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔اس عظیم الشان پروگرام کے باعث پورے علاقے میں تہوار جیسا ماحول دیکھنے کو ملا اور عوام نے اس فلاحی اقدام کو خوب سراہا۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔