Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بالاسور پولیس کی بڑی کارروائی ، سائبر فراڈ گینگ بے نقاب، 58 لاکھ کی ٹھگی کا انکشاف*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*بالاسور پولیس کی بڑی کارروائی ، سائبر فراڈ گینگ بے نقاب، 58 لاکھ کی ٹھگی کا انکشاف*

بالاسور 17 فروری:اڈیشا کے ضلع بالاسور میں پولیس نے سائبر جرائم کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ایک منظم فراڈ نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔آج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی گائیتری پردھان کے مطابق ملزمان معصوم شہریوں کے بینک اکاؤنٹس استعمال کرکے بڑے پیمانے پر مالی دھوکہ دہی میں ملوث تھے۔پولیس کی جانب سے جاری پریس بریف کے مطابق “سائبر کاوچ” نامی خصوصی ڈرائیو کے دوران مشکوک بینک اکاؤنٹس کی جانچ کی گئی، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمان مختلف افراد کے کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس کو دیگر ریاستوں میں فروخت یا کرائے پر دے رہے تھے۔ تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایسے موبائل فون بھی برآمد ہوئے جن میں بینک ٹرانزیکشنز، یو پی آئی ایپس اور نیٹ بینکنگ کی رسائی سے متعلق اہم شواہد موجود تھے۔پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد اشیاء ضبط کیں جن میں 49 چیک بکس، 147 اے ٹی ایم کارڈز، 4 پاس بکس، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ووٹر آئی ڈی، 3 پین کارڈز، 4 موبائل فون اور ایک سفید رنگ کی کار شامل ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قومی سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل پر مختلف ریاستوں سے 25 شکایات درج تھیں۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان کے ذریعے استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں تقریباً 58 لاکھ روپے کی مشکوک رقم کا لین دین ہوا۔پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت گوتم کمار داس، رابندر کمار ماجھی، کارتک سنگھ اور دیناکرشنا بیہرا کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام ملزمان ضلع بالاسور کے کھنٹاپاڑا علاقے کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ ارکان کی تلاش جاری ہے اور سائبر جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔