Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بالاسور کے کئی تھانہ علاقوں کے ہوٹلوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بالاسور 02 دسمبر: بالاسور ضلع میں امن و قانون کو مضبوط بنانے اور منظم جرائم پر قابو پانے کے مقصد سے پولیس نے گزشتہ شب مختلف تھانہ علاقوں کے ہوٹلوں اور لاجوں میں اچانک سرچ آپریشن چلایا۔ اس کارروائی میں ٹاؤن پولیس اسٹیشن، ایس کے پولیس اسٹیشن، صدر پولیس اسٹیشن اور آئی اے پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس ٹیموں نے درجنوں ہوٹلوں کی جامہ تلاشی لی۔ مہمانوں کے رجسٹروں، شناختی دستاویزات، سی سی ٹی وی ریکارڈنگ اور مشکوک افراد کی مکمل جانچ کی گئی۔ پولیس نے اس مہم میں بغیر شناخت، مشکوک رہائش یا غیرقانونی سرگرمیوں کے امکانات پر خصوصی توجہ دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ایک احتیاطی قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہر میں منشیات، غیرقانونی رہائش، دھوکہ دہی اور گینگ سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے ایسے چیکنگ آپریشن مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔پولیس نے عوام اور ہوٹل مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک فرد یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کنٹرول روم یا قریبی تھانے کو دیں۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔