Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بردوان کے رینیسا سب اربن میں کار سے ساڑھے چھ لاکھ روپے برآمد، دو نوجوان گرفتار، سیاسی رابطوں کی چرچا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

بردوان ضلع میں واقع رینیسا سب اربن علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بردوان تھانہ کی پولیس نے ایک ڈیزائر کار سے تقریباً ساڑھے چھ لاکھ روپے نقد برآمد کیے۔ پولیس اس رقم کے سلسلے میں کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کیے جانے پر گاڑی میں سوار دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار شدہ نوجوانوں کے نام سوربھ گھڑوئی اور باپن ہانسدا بتائے گئے ہیں۔ دونوں کا تعلق بانکوڑا ضلع سے ہے۔ سوربھ گھڑوئی بیلیاتوڑ تھانہ کے بدَرکوڑا علاقے کا رہائشی ہے جبکہ باپن ہانسدا بانکوڑا ضلع کے چندرا علاقے کا باشندہ ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بردوان تھانہ کی پولیس نے رینیسا سب اربن کے اندر ایک سفید رنگ کی چار پہیہ گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کے پچھلے حصے میں رکھے ایک پیکٹ سے پانچ سو روپے کے نوٹوں کے کئی بنڈل برآمد ہوئے۔
جب پولیس نے دونوں نوجوانوں سے رقم کے ذرائع کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو وہ نہ تو کوئی تسلی بخش جواب دے سکے اور نہ ہی رقم سے متعلق کوئی قانونی کاغذات پیش کر پائے۔ اس کے بعد پہلے انہیں حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرفتار نوجوانوں کے رابطے ایک سیاسی جماعت کے بااثر رہنما کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) سے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مختلف مواقع پر کاروباریوں سے مبینہ طور پر غیر قانونی وصولی کے لیے ان نوجوانوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔ تاہم اس دعوے کی سرکاری طور پر ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
پولیس نے پورے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رقم کہاں سے آئی تھی اور کہاں لے جائی جا رہی تھی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سیاسی اور انتظامی حلقوں میں خاصی گہما گہمی دیکھی جا رہی ہے۔