Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور ریلوے اسٹیشن پر فلیگ مارچ، ماک ڈرل کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

وزارت داخلہ کی ہدایات اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر آج برن پور ریلوے اسٹیشن پر سیول ڈیفنس کی جانب سے ایک ماک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد مسافروں کو ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔
ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) پوسٹ برن پور، GRPS اور اسٹیشن ماسٹر برن پور کے افسران و عملے نے اس مشق میں شرکت کی۔ پروگرام کی نگرانی انسپکٹر آر پی ایف، جناب اے کے گورائی نے کی۔ سکیورٹی کے موجودہ منظرنامے کے پیش نظر برن پور ریلوے اسٹیشن، پلیٹ فارمز، اپ و ڈاؤن ٹرین، سرکولٹنگ ایریا، پارکنگ اور یارڈ ایریا میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔
انسداد تخریب کاری کی مشترکہ چیکنگ بھی کی گئی جس کے دوران کوئی مشکوک چیز یا سرگرمی سامنے نہیں آئی۔ اس کے علاوہ مسافروں سے رائے لی گئی تاکہ ان میں تحفظ کا احساس پیدا کیا جا سکے۔
ریلوے پروٹیکشن فورس، پوسٹ برن پور کی طرف سے یہ تمام کارروائیاں کامیابی سے مکمل کی گئیں