Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور سوشیل ویلفیئر کمیٹی والینٹری بلڈ ڈونرس کے 42 ویں یومِ تاسیس*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

آسنسول کے رابندر بھون میں بدھ کے روز برن پور سوشیل ویلفیئر کمیٹی والینٹری بلڈ ڈونر کے 42 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک خون عطیہ کیمپ اور اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ ایس پنا بلم، میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی، سی ایم او ایچ ڈاکٹر محمد یونس، ضلع اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نکھل چندر داس، نریش اگروال اور سرجیت سنگھ مکڑ نے مشترکہ طور پر چراغ روشن کر کے کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ “خون کا عطیہ سب سے بڑا عطیہ ہوتا ہے۔ خون کسی فیکٹری میں نہیں بنتا، اس لیے ہر شخص کو خون عطیہ دینے کے لیے آگے آنا چاہیے۔” انہوں نے خون عطیہ مہم کے بانی پربیر دھر کی کوششوں کی بھی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے جو تحریک شروع کی ہے، وہ واقعی قابلِ تحسین ہے۔
تقریب میں تنظیم کی جانب سے مختلف کلبوں، سماجی اداروں، سیاسی جماعتوں اور بی ایس ڈبلیو سی وی بی ڈی کے اشتراک سے خون عطیہ کیمپ لگانے والے 76 افراد کو “ڈاکٹر کارل لائن اسٹینر اعزاز” سے نوازا گیا، جبکہ 35 افراد کو “خون عطیہ دہندہ اعزاز” سے بھی سرفراز کیا گیا۔ خون عطیہ کیمپ میں کل 33 افراد نے خون عطیہ دیا۔
اس موقع پر پربیر دھر نے بتایا کہ مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں 42 سال قبل خون عطیہ تحریک کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس وقت سے ہر سال 27 مئی کی شب “رکت کالی” کی پوجا کی جاتی ہے اور 28 مئی کو اعزازی تقریب اور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔پروگرام میں میونسپل کارپوریشن کے ایم ایم آئی سی گروداس چٹرجی، جیون سرکشا کے اسیم سرکار سمیت دیگر معزز مہمانوں کو شال اوڑھا کر اور تحفے دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کی نظامت تنمینا دھر نے کی۔