کولکتہ کے بیلگھریا میں فائرنگ کے واقعے کے سلسلے میں اندل یادو کو آسنسول سے گرفتار کیا گیا۔ بیلگھریا میں ترنمول لیڈر وکاس سنگھ پر فائرنگ کے معاملے میں، بیلگھریا تھانے کی پولیس نے اندل یادو کو آسنسول سے گرفتار کیا ہے۔ بیلگھریا پولیس اسٹیشن کے افسران اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
جمعہ کے روز پولیس نے اسے بیرک پور عدالت میں پیش کر کے 10 دن کی پولیس حراست کی درخواست کی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد اندل بہار فرار ہونے کی کوشش میں تھا اور آسنسول میں چھپا ہوا تھا۔ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر آسنسول پولیس اور بیلگھریا پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور اندل کو گرفتار کر کے بیلگھریا لے آئی۔
Post Views: 78