آسنسول کارپوریشن وارڈ 28 کے وارڈ صدر تبریز عالم بابو اور ترنمول یوتھ کانگریس کے ضلعی نائب صدر ارباز ہاشم کی ایک عرصہ سے کی جانے والی کوششوں کو بالآخر کامیابی ملی اور وارڈ کے مختلف مقامات پر 125عدد نئے ایل ای ڈی لائٹ لگانے کاآغاز اتوار کی شام دعا کے ساتھ ہوا۔ارباز ہاشم سے ملی اطلاع کے مطابق تبریز بابو،ارباز ہاشم اور ان کی پارٹی کے کارکنان وارڈ 28کے کئی ایسی جگہ جہاں روشنی کا مناسب انتظام نہیں تھا یا پھر پرانے ٹیوب لائٹس لگے ہوئے تھے ان کی جگہ نئے ایل ای ڈی لائٹ لگانے کے لئے کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق اور بورو تین کے چیئرمین اتپل سنہا کے رابطے میں رہے۔اخر کار ان لوگوں کی کوششوں کا پھل ملا اورمذکورہ کام کے لئے تقریباً 66لاکھ روپئے کا ٹنڈر پاس ہوگیا جس کا ورک آرڈر بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ اتوار کی شام بالو میدان میں ان لائٹس کو لگانے کے کام کا آغاز جہانگیری محلہ میں نوتعمیر مسجد عثمان کے امام وخطیب حافظ محمد سراج کی دعاء کے ساتھ ہوا۔ موقعے پر ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق ،تبریز عالم بابو،ارباز ہاشم،محمد سراج ،خورشید عالم کے علاؤہ علاقے کے بزرگوں اور نوجوانوں کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی






