Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ترنمول کے 32 لوگوں نے تھاما کانگریس کا جھنڈا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

“سال 2021 میں کانگریس کے دو افراد کی ترنمول میں شمولیت کے بعد وزیر موصوف نے کہا تھا آج سے آسنسول میں کانگریس کا چیپٹر بند ہوگیا۔لیکن آج ترنمول سے پریشان ہوکر 32 لوگوں نے کانگریس کا جھنڈا تھاما ہے ۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کانگریس کل بھی اپنے اصولوں پر قائم تھی اور آج بھی اپنے اصولوں پر قائم رہ کر زندہ و جاوید ہے-” ان باتوں کا اظہار آسنسول ساؤتھ بلاک کانگریس کے پریزیڈنٹ شاہ عالم خان نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج 32 افراد ترنمول کانگریس سے دلبرداشتہ ہو کر کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ چنڈی بنرجی، اشوک رائے پرسنجیت پیو ٹنڈی، راجو دتہ کی موجودگی میں تمام لوگوں نے کانگریس کا پرچم تھاما اور باضابطہ اپنی شمولیت کا اقرار کیا۔شاہ عالم خان نے کہا کہ سال 2021 میں جو 2 لوگ کانگریس چھوڑ کر ترنمول میں شامل ہوئے تھے ،اصل میں وہ کانگریس کے لیے بوجھ تھے۔آج وہ لوگ خود ترنمول اعلی قائدین کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے برجستہ کہا کہ کانگریس آج بھی مضبوط ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔