گرمی کے موسم میں بلڈ بینک میں خون کی شدید کمی ہو جاتی ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے آج جموڑیا کے اڈوکیا گروپ آف انڈسٹری کی جانب سے مشن اُڑان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ اڈوکیا گروپ آف انڈسٹری کے احاطے میں منعقد کیا گیا، جس میں 60 یونٹ خون جمع کیا گیا، جن میں ایک خاتون خون دینے والی بھی شامل تھیں۔
اس سلسلے میں صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے کیمپ کے منتظمین نے بتایا کہ گرمیوں میں خون کی شدید کمی ہو جاتی ہے، اسی لیے آج یہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں آسنسول ضلع اسپتال کے بلڈ بینک کے افسران اور عملہ موجود تھے۔ سبھی کے تعاون سے 60 یونٹ خون جمع کیا گیا۔
واضح ہو کہ خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے مشن اُڑان فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر مہینے تین سے چار کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد تقریباً 300 یونٹ خون اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔ آج کا کیمپ بھی اسی مقصد کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔
مشن اُڑان کی جانب سے خاص طور پر تھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے وقتاً فوقتاً خون عطیہ کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر اڈوکیا گروپ آف انڈسٹریز کی جانب سے پلانٹ ہیڈ مختار عالم، کمرشل ہیڈ شری کانت شرما، ایچ آر ہیڈ نین خان، میڈیکل آفیسر شاشوتی سین گپتا موجود تھے۔ وہیں مشن اُڑان کی جانب سے سیکریٹری سپریو داس، وائس پریزیڈنٹ کلیان دیپ پال، پریزیڈنٹ کنکنا سنہا، ترشنا، مونا، جول، سبھدیپ، ظفر وغیرہ بھی موجود تھے۔