Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جموڑیہ صنعتی علاقے میں کوئلے سے لدا ڈمپر میں آگ، بڑا حادثہ ٹل گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

منگل کی علی الصبح تقریباً ساڑھے چار بجے جموڑیہ صنعتی علاقے کے دھنسال موڑ کے قریب واقع ایک نجی فیکٹری کے نزدیک کوئلے سے بھرے ایک ڈمپر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر فیکٹری کے اندر کوئلہ اتارنے کے لیے داخل ہو رہا تھا کہ گیٹ کے قریب اچانک ڈرائیور کیبن سے دھواں نکلتا دیکھا گیا۔ چند ہی لمحوں میں آگ نے شدت اختیار کر لی اور پوری کیبن سمیت گاڑی کا اگلا حصہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
آگ اتنی خوفناک تھی کہ ڈمپر کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور اور خلاصی بروقت گاڑی سے اترنے میں کامیاب رہے، جس کی وجہ سے ایک بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔ اطلاع ملتے ہی کیندا پولیس چوکی کی پولیس اہلکار فوری طور پر موقع واردات پر پہنچے اور فائر بریگیڈ کو خبر دی۔ کچھ ہی دیر بعد ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور تقریباً آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈمپر تپسی سائیڈنگ سے کوئلہ لاد کر فیکٹری کی طرف آرہا تھا کہ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔