Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جموڑیہ میں نیشنل ہائی وے-19 پر بچالی لدی پک اپ وین میں اچانک آگ، بڑا حادثہ ٹل گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

جموڑیہ کے قریب نیشنل ہائی وے‑19 پر اتوار کے روز ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ اطلاعات کے مطابق بینالی موڑ کے نزدیک بچالی سے لدی ایک پک اپ وین میں اچانک بھیانک آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دھوئیں کے بادل فضا میں چھا گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گاڑی میجیا سے آسنسول کی جانب جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور عملے نے سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے آگ لگتے ہی ڈرائیور فوراً گاڑی سے باہر نکل گیا، جس کے باعث اس کی جان بچ گئی۔ ابتدائی جانچ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ اس حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ہائی وے پر ٹریفک متاثر رہا۔ پولیس نے حادثہ زدہ گاڑی کو اپنے قبضے میں لے کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔