Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جوائنٹ بی ڈی او کی گاڑی میں آگ لگنے سے سنسنی، پولیس تحقیقات میں مصروف*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاپور فریدپور کے لاودوہا میں اتوار کی رات بی ڈی او دفتر کے قریب اس وقت سنسنی پھیل گئی جب جوائنٹ بی ڈی او کی چار پہیوں والی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ واقعہ رات تقریباً نو بجے پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ بی ڈی او سنجے منڈل اپنی گاڑی کو بی ڈی او دفتر کے سامنے واقع پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے دفتر کے باہر کھڑی کر کے اپنے دفتر چلے گئے تھے۔ رات کے وقت جب وہ دفتر سے باہر نکلے تو دیکھا کہ گاڑی میں زبردست آگ لگی ہوئی ہے۔ واقعہ دیکھ کر مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش میں لگ گئے۔ سنجے منڈل نے بتایا کہ بی ڈی او دفتر میں ایس آئی آر کا کام جاری تھا اور بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے گاڑی دفتر کے قریب کھڑی کی تھی۔ اس اچانک واقعے پر انہوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ آگ لگنے کے باعث گاڑی کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس کے ایس آئی آر معاونت مرکز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ آگ گاڑی کی تکنیکی خرابی کے باعث لگی ہو سکتی ہے، تاہم دیگر ممکنہ وجوہات کو بھی نظر میں رکھتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔