Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دامودر ندی میں ڈوب کر نوجوان ہلاک*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

دامودر ندی میں نہانے کے دوران ایک نوجوان کی ڈوب کر موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت دلیپ باؤری (35) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ حادثہ سوموار کے روز تقریباً دوپہر 12 بجے مدن پور پنچایت کے تحت دامودر ندی کے پوبڑا گھاٹ پر پیش آیا۔ متوفی باسکا گوسائی ڈانگا علاقے کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دلیپ باؤری سوموار کے روز تقریباً ساڑھے گیارہ بجے نہانے کے لیے گھاٹ پر گیا تھا۔ اسی دوران اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ ندی کے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے کافی تلاش کے بعد دلیپ باؤری کی لاش ندی سے برآمد کر لی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔