بردوان–دُرگاپور لوک سبھا حلقے کے ترنمول کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے
جمعہ کے روز درگاپور میں واقع اپنے رہائش گاہ پر بی ایل او سے ووٹر لسٹ کے ایک آئی آر کا
اینومریشن فارم حاصل کیا اور اسے فوراً موقع پر ہی پُر کر کے جمع کر دیا۔ اس موقع پر درگاپور کے سب ڈویژنل آفیسر سُمن بِسواس بھی موجود تھے۔
یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پورے مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کو تازہ اور درست کرنے کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ کیرتی آزاد کا یہ عمل عوامی نمائندوں کی جانب سے انتخابی عمل میں فعال شمولیت کی ایک بہترین مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
فارم بھرنے کے بعد رکنِ پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے
ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:
“یہ ایک نہایت اہم اور ذمہ دارانہ عمل ہے۔ ایک شہری اور عوامی نمائندے کے طور پر میرا فرض ہے کہ میں اس میں مکمل تعاون کروں۔ میں نے اپنے گھر پر بی ایل او اور ایس ڈی او صاحب کی موجودگی میں
فارم حاصل کیا اور فوراً اسے پُر کر کے جمع کر دیا۔ تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ
“جب سے میں درگاپور سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوا ہوں،
تب سے میرا ووٹ صرف یہیں ہے۔ میں نے کبھی کسی دوسری جگہ ووٹ نہیں ڈالا۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ دو جگہ ووٹ دیتے ہیں،جو کہ درست نہیں۔”
کیرتی آزاد کے اس قدم کی مقامی سطح پر تعریف کی جا رہی ہے اور عوام نے اسے صاف شفاف انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کی سمت ایک مثبت پہل قرار دیا ہے۔




