Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگاپور میں میڈیکل طالبِ علم کی پُراسرار موت، ہاسٹل کے باتھ روم سے لٹکی ہوئی لاش برآمد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاپور میں ایک بار پھر ایک طالبِ علم کی پُراسرار موت نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ چند دن قبل ہی گوپال پور علاقے میں ایک کثیر منزلہ ہاسٹل سے گر کر ایک نوجوان نرس کی موت کا معاملہ ابھی سلجھا بھی نہیں تھا کہ اب ایک نجی میڈیکل کالج اسپتال کے ہاسٹل سے ایک طالبِ علم کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا۔ متوفی طالبِ علم کی شناخت ایم بی بی ایس کے پہلے سال کا طالبِ علم لابنیا پرتاپ (22) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ پٹنہ کا باشندہ بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد اتوار کی صبح متوفی کے اہلِ خانہ درگاپور پہنچ گئے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی درگاپور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو فی الحال اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے اور موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ڈی سی(مشرقی) ابھیشک گپتا نے بتایا کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے کے بعد کالج کیمپس میں بے چینی کا ماحول پایا جا رہا ہے، تاہم طلبہ اس معاملے پر کھل کر کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ادھر متوفی طالبِ علم کے والد کا الزام ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں واقعے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، بلکہ انہیں بیٹے کے ایک ساتھی طالبِ علم کے فون کے ذریعے اس افسوسناک خبر کا علم ہوا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات تیز کر دی ہے۔