Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگاپور میں ڈی وی سی کا نیا 800 میگاواٹ یونٹ، انتظامیہ کی سرگرمیوں میں تیزی — ترقی کے ساتھ ماحولیاتی توازن پر زور*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاپور میں ڈی وی سی کے ڈی ٹی پی ایس پلانٹ میں 800 میگاواٹ کے نئے یونٹ کی تعمیر کے سلسلے میں انتظامی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ منصوبے کے ابتدائی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
اس سلسلے میں بدھ کی شام درگاپور کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ دفتر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں بردوان-درگاپور کے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد، ضلع مجسٹریٹ ایس پنابلم، سب ڈویژنل افسر سمن بسواس، ڈی وی سی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سوکمار ساہا، کارپوریشن کمشنر ابوالکلام اسلام اور ڈی وی سی کے سینئر جنرل منیجر امیت مودی سمیت متعدد اعلیٰ افسران موجود تھے۔ میٹنگ میں صنعتی توسیع کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے پر بھی خصوصی زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ کے لیے تقریباً سات ہزار درخت کاٹے جائیں گے، جس کے پیش نظر بڑے پیمانے پر شجرکاری کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار درختوں کو منتقل (ٹرانسپلانٹ) کیا جائے گا جبکہ اب تک تقریباً 35 ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے کہا کہ ریاستی حکومت اس اہم منصوبے کے لیے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ڈی وی سی حکام کے مطابق اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق رہا تو رواں سال اکتوبر سے نئے یونٹ کی تعمیر کا کام مکمل رفتار سے شروع کر دیا جائے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ترقی اور ماحولیات کے درمیان توازن قائم رکھتے ہوئے ہی اس بڑے صنعتی منصوبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔