Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگاپور کا سپوت فوجی مشق کے دوران شہید، ہزاروں لوگوں نے نم آنکھوں سے دی آخری وداع*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

درگاپور کے ممتا بازار، ودیاساگر پلی باشندہ بھارتی فوج کے جوان اجے جیسوال کی شہادت کی خبر سے پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں میں فوج کی جنگی مشق کے دوران توپ کا گولہ اچانک پھٹ جانے سے پیش آئے حادثے میں اجے جیسوال شہید ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ شہید جوان غیر شادی شدہ تھے اور ان کی اچانک موت سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ شہید جوان کا جسدِ خاکی ترنگے میں لپیٹ کر خصوصی طیارے کے ذریعے درگاپور کے انڈال ایئرپورٹ لایا گیا، جہاں سے اسے پاناگڑھ فضائیہ بیس منتقل کیا گیا۔ جمعہ کے روز جب شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی گھر ودیاساگر پلی پہنچا تو ہزاروں سوگوار آنکھوں نے انہیں آخری وداع کہا۔ آخری دیدار کے لیے لوگوں کا ہجوم امڈ پڑا اور سبھی نے انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر بھارتی فوج کی جانب سے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ گارڈ آف آنر اور گن سلیوٹ پیش کیا گیا۔ عام لوگوں نے بھی حب الوطنی کے نعرے لگا کر شہید کو سلام پیش کیا۔ تقریب میں انتظامی افسران اور معزز شخصیات نے پھولوں کے چکر چڑھا کر شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر درگاپور کے ایس ڈی ایم سمن وشواس، ایڈمنسٹریٹر بورڈ کی چیئرپرسن انندیتا مکھرجی، اتم مکھرجی اور اجول مکھرجی سمیت کئی سماجی کارکنان موجود تھے۔