Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگا پور میں انتخابی فہرست کی ترمیم کے دوران تنازع، بی ایل او پر ضابطہ شکنی کا الزام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگا پور میں ووٹر لسٹ کی ترمیمی کارروائی کے دوسرے ہی دن ایک بڑا تنازع کھڑا ہو گیا۔ ایم اے ایم سی ٹاؤن شپ کے 24 نمبر وارڈ کے 152 نمبر بوتھ پر تعینات بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) پر یہ سنگین الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ گھر گھر جا کر فارم تقسیم کرنے کے بجائے بس اسٹینڈ پر بیٹھ کر فارم بانٹ رہی تھیں۔
یہ واقعہ بی زون بس اسٹینڈ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ جیسے ہی مقامی بی جے پی قیادت کو اس بے ضابطگی کی خبر ملی، وہ فوراً موقع پر پہنچے اور بی ایل او کے اس اقدام پر سخت احتجاج درج کرایا۔ بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ “ووٹروں کی فہرست میں ترمیم جیسے حساس سرکاری عمل کو عوامی بس اسٹینڈ سے انجام دینا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ اس سے انتخابی شفافیت پر سوال اٹھتا ہے۔”
تنقیدوں کے درمیان، فارم تقسیم کرنے والی خاتون بی ایل او نے وضاحت دیتے ہوئے کہا،
“میں گھر گھر جا کر فارم تقسیم کرتے کرتے بہت تھک گئی تھی، اس لیے باقی فارم یہاں بیٹھ کر ہی دے رہی تھی۔”
علاقے کے مکینوں نے بھی بی ایل او کے رویے پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ “جب سرکاری ہدایت گھر گھر جا کر فارم تقسیم کرنے کی ہے، تو بس اسٹینڈ پر بیٹھنے کی کیا ضرورت تھی؟” اسی دوران بی ایل اے (بوتھ لیول ایجنٹ) دلیپ کمار رائے نے تسلیم کیا کہ
“بس اسٹینڈ پر بیٹھ کر انتخابی کمیشن کا کام کرنا مناسب نہیں، لیکن کوئی بڑی غلطی نہیں ہوئی۔” ایس آئی آر فارم تقسیم کے دوسرے ہی دن اس طرح کا تنازع سامنے آنے سے درگا پور میں انتظامی طرزِعمل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کا نیا موقع مل گیا ہے۔

Latest News