77 واں یوم جمہوریہ امن ، شانتی اور حب الوطنی کے ماحول میں قریشی محلہ چھک، دھام نگر شریف میں شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آیا۔ مختلف شعبہ جات میں بہترین خدمات سر انجام دینے والے پولس آفیسر اور دھام نگر تھانہ کے حالیہ انچارج آفیسر جناب رنجن کمار سیٹھی صاحب نے مہمانِ خصوصی کے طور پر اپنے ہاتھوں سے قومی ترنگا کو فضا میں لہرایا۔ ایک ساتھ انقلاب زندہ باد ۔ جے جوان جے کسان کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا۔آپ نے یوم جمہوریہ کی اہمیت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں آئینِ ہند کی پاسداری ، جمہوری اقدار اور با ہمی بھائی چارے کو مضبوط بنانے کا پیغام دیتا ہے
اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات ، محلہ کے نوجوان ن ،بوڑھے، بچے، اور تنظیموں و اداروں کے کار کنان اور سماجی لوگ شریک ہو کر ایک ساتھ تحریک آزادی اورشہیدانِ وطن کی خدمت میں سلامی پیش کیا۔ بعد ازاں جناب برندر جینا صاحب نے قومی ترانہ( نظم) اپنے خوش گلو آواز میں پڑھی۔
اس موقع پر جنہوں نے مہمانِ اعزازی کے طور پر شرکت فرمائی وہ قابل مبارک باد ہیں جناب الحاج ماسٹر شیخ عبد الحکیم حبیبی صاحب اور جناب الحاج ماسٹر منور احمد حبیبی صاحب۔
علاوہ ازیں جناب شیخ حامد صاحب، الحاج جناب زین العابدین حبیبی صاحب، جناب محمد تاج الدین حبیبی صاحب ، جناب شیخ جہانگیر صاحب ، جناب محمد غلام زین العابدین حبیبی صاحب ، جناب علی ٹیلر حبیبی صاحب اور جناب شیخ عبد المتین حبیبی صاحب شریک جشن ہوکر کامیاب بنایا









